آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی خدشات کے باعث دورہ بنگلہ دیش بھی منسوخ ہو گیا

عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم نے بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا سیکورٹی کا مسئلہ نہیں ٗ آئندہ ہفتے شیڈول آئی سی سی کے اجلاس کے بعد جنوبی افریقن حکام سے بات کریں گے ٗ نظم الحسن

منگل 6 اکتوبر 2015 20:23

آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی خدشات کے باعث دورہ بنگلہ دیش بھی منسوخ ہو گیا

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی خدشات کے باعث دورہ بنگلہ دیش بھی منسوخ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم نے بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے سیریز کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ جنوبی افریقن ویمن ٹیم نے رواں ماہ 15 اکتوبر کو یہاں پہنچنا تھا اور اس نے قومی ویمن ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے تھے تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث جنوبی افریقہ نے دورہ بنگلہ دیش منسوخ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں اور ہم اس حوالے سے آئندہ ہفتے شیڈول آئی سی سی کے اجلاس کے بعد جنوبی افریقن حکام سے بات کریں گے۔

وقت اشاعت : 06/10/2015 - 20:23:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :