چھٹی عامر کیبلزٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ

آفتاب قرشی نے ٹوٹلی سینئرز کو 9 وکٹوں جبکہ گولڈن ایگلز نے لاہور شاہین کو 10 وکٹوں سے ہرادیا

منگل 6 اکتوبر 2015 20:23

چھٹی عامر کیبلزٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء ) چھٹی عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر جاری ہیں۔ پہلے میچ میں آفتاب قرشی نے ٹوٹلی سینئرز کو 9 وکٹوں جبکہ گولڈن ایگلز نے لاہور شاہین کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ پہلے میچ میں ٹوٹلی سینئر زنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔

آصف حسین نے 41، غلام مصطفی 21 اور شہزاد احمد نے 16 رنز بنائے۔ آفتاب قرشی کی طرف سے شہزاد بٹ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3/16، محسن آفتاب قرشی 2/25، طارق حسین راجو2/24 اور ندیم طالب نے 2/30 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں آفتاب قرشی نے 13.5اوورز میں 1 کھلاڑی کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ کپتان محسن آفتاب قرشی نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 رنز ناٹ آؤٹ، سہیل ادریس 35 رنز ناٹ آؤٹ اور صہیب فیصل نے 34 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

خالد سیف اﷲ نے 1/26 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر اداکار شان شاہد نے محسن آفتاب قرشی نے شاندار کھیل پر انہیں مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ عامر الیاس بٹ اورمحمد سلمان خان ہمراہ تھے۔ دوسرے میچ میں لاہور شاہین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔ جاوید ملک نے 23، ساقب وحید 22 اور شاہد رانا نے 16 رنز بنائے۔

گولڈن ایگلز کی طرف سے شاندارباؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد حفیظ نے 3/8 ، جاوید حیات 2/19، محمد سعید 2/23 اور تجمل چوہدری نے 2/25 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں گولڈن ایگلز نے 11.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ سکورپورا کر لیا۔ محمد شہباز نے شانداربیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز ناٹ آؤٹ اور کپتان محمد سلمان خان نے 25 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ جاوید اشرف، محمد عمران امپائر جبکہ عبدالحمید سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ساجد انور نے محمد شہباز کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

وقت اشاعت : 06/10/2015 - 20:23:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :