آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ،سیریز میں فتح کا باوجود پاکستان کر کٹ ٹیم 9ویں نمبر پر موجود

بدھ 7 اکتوبر 2015 11:56

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ،سیریز میں فتح کا باوجود پاکستان کر کٹ ٹیم 9ویں نمبر پر موجود

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)آنٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )نے پاکستان اور زمبابوے کی ایک روزہ سیریز کے اختتام پر نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ،سیریز میں فتح کا باوجود پاکستان کر کٹ ٹیم 9نمبر پر چلی گئی ہے،نئی رینکنگ میں قومی بولرز وہاب ریاض اور یاسر شاہ کی ترقی جبکہ محمد حفیظ، احمد شہزاد اور کپتان اظہر علی کی رینکنگ میں تنزلی ہو گئی ہے تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے باوجود ٹیم پاکستان آئی سی سی کی رینکنگ میں آٹھویں سے نویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔

نئی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے ، بھارت دوسرے ،جنوبی آفریقہ تیسرے ،نیوزی لینڈ چوتھے اور سری لنکا کی ٹیم 5ویں نمبر پر برجمان ہے، بیٹسمینوں کی رینکنگ میں اے بی ڈویلئیرز پہلے ،ہاشم آملہ دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ باوٴلرز رینکنگ میں عمران طاہر پہلے ،مچل سٹارک دوسرے اور سنیل نارائن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

دوسرا ون ڈے ہارنے والی قومی ٹیم کے ریٹنگ پوائنٹس اٹھاسی ہیں۔ زمبابوے کے خلاف سیریز میں اعلی کارکردگی دکھانے والے بولر یاسر شاہ 4 درجے ترقی کے بعد 49 ویں اور وہاب ریاض30 درجے ترقی کے بعد72ویں پوزیشن پر آ گئے۔سیریز میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی بلے بازوں کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔ محمد حفیظ اور احمد شہزاد چار چار درجے تنزلی کے بعد30 ویں اور32 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ آوٹ آف فارم کپتان اظہر علی دس درجے تنزلی کے بعد 50ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ ٹاپ 50بلے بازوں میں صرف 3 پاکستانی بلے بازہی جگہ بنا سکے۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 11:56:10