بلال آصف کا ایکشن مشکوک قرار دینا افسوسناک ہے، شہریارخان

بدھ 7 اکتوبر 2015 11:56

بلال آصف کا ایکشن مشکوک قرار دینا افسوسناک ہے، شہریارخان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پاکستانی بولر بلال آصف کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے کو افسوسنا ک قرار دے دیا ہے۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلال آصف کا ایکشن مشکوک قرار دینا افسوسناک ہے اب تک 27 لڑکے مشکوک بولنگ ایکشن پر رپورٹ ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں کی آپس کی لڑائی میں لیب کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی جس کی وجہ سے ہمارے لڑکوں کے بولنگ ایکشن رپورٹ ہوتے ہیں،کوشش ہے کہ نومبر تک بائیومکینیکل لیب مکمل کرکے کام شروع کردیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلے گئے ون ڈے میچ میں بلال آصف نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کرمیچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا،میچ ریفری نے بلال آصف کے ایکشن کو مشکوک قرار دیا تھا۔بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے کی وجہ سے بلال آصف کو انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھی شامل نہیں کیا گیا جبکہ آئی سی سی حکام کاکہنا ہے کہ فی الحال بلال آصف پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ پابندی کا فیصلہ بائیومکینیکل ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 11:56:12