پاکستان اور سری لنکا انڈر 19ٹیموں کے مابین سہ روزہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم

بدھ 7 اکتوبر 2015 11:58

پاکستان اور سری لنکا انڈر 19ٹیموں کے مابین سہ روزہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم

ہمنٹاٹا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)پاکستان اور سری لنکا انڈر 19ٹیموں کے مابین سہ روزہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا،پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 142رنز بنا لئے ،پاکستان کی جانب سیذیشان ملک 55،عبدا? شفیق 38اور کامران افضل21رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سری لنکا انڈر 19ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 3وکٹوں کے نقصان پر 221رنز پر ڈکلیئرکر دی،سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو63،اسحان 54اور پریرا49رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،پاکستان کی جانب سے سیف علی ،عرفان لیاقت اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سہ روزہ میچ میں سر ی لنکا نے پہلی اننگز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 347اور دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 221رنز سکور کئے ،جبکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 209اور دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 142رنز بنائے۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 11:58:00