سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی تائیکوانڈو ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

بدھ 7 اکتوبر 2015 12:40

سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی تائیکوانڈو ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد ۔07 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی تائیکوانڈو ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جاوید کریم نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے سترہ کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں محمد شہزاد، عاصم اعجاز، محمد شفیق، سعید عدیل شاہ، سعید افنان شاہ، تیمور صادق، محمد اشفاق، ہارون خان، محمود خان، نوید خان، طاہر خان، ارسلان اسد، محمد اعجاز، فہیم خان، عبدالوقار، نثار خان اور وقار برقی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب گذشتہ ماہ اسلام آباد میں کھیلی گئی قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے دوران میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیف گیمز آئندہ سال جنوری میں بھارت میں کھیلی جائے گی۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 12:40:55