پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں اکبرکلب اور اسلام آباد اکیڈمی کلب کی جیت

بدھ 7 اکتوبر 2015 12:44

پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں اکبرکلب اور اسلام آباد اکیڈمی کلب کی جیت

اسلام آباد ۔07 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں اکبر کلب اور اسلام اکیڈمی کلب نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے۔ ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں اکبر کلب نے کرن کلب کو 5-1 گول سے ہرا دیا۔ وقفے تک اکبر کلب کو کرن کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں اکبر کلب نے مزید چار گول کرکے مقابلہ 5-1 سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

اکبر کلب کی جانب سے سلمان نے دوجبکہ حامد، معین، وسیم نے ایک ، ایک گول کیا، کرن کلب کی جانب سے واحد گول کاشف نے کیا، اکبر کلب ٹیم کی کوچنگ کے فرائض صدیق بنگش انجام دے رہے تھے، کراچی کمپنی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد اکیڈمی کلب نے القائم کلب کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 9-0 گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عباس نے تین، حمزہ اور محمد نے دو، دو گول جبکہ ذاکر اور سعاد خان نے ایک، ایک گول کیا۔ القائم کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 12:44:05