پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل مزید دو میچزکھیلے جائیں گے

بدھ 7 اکتوبر 2015 12:44

پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل مزید دو میچزکھیلے جائیں گے

اسلام آباد ۔07 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل بدھ کو مزید دو میچز شام چار بجے کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ پر فیڈرل کلب اور پی ٹی سی ایل کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا جبکہ کراچی کمپنی گراؤنڈ پر راوی کا مقابلہ غوری کلب سے ہوگا، ٹورنامنٹ مقابلہ جات کمیٹی کے چیئرمین محمد زمان نے بتایا کہٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں اکبر کلب، الفیصل کلب، القائم کلب، سی ڈی اے کلب، ایورگرین کلب، فالکن کلب، فیڈرل کلب، فرئنڈز کلب، گنگال کلب، غوری کلب، حیدری کلب، ہما کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، اسلام آباد کلب، جناح کلب، کرن کلب، مہران کلب، ملت کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، پاک سپورٹنگ کلب، پی ای ایف کلب، پونا کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب، قائداعظم کلب، رمنا کلب، راوی کلب، روور کلب، ینگسٹر کلب، یوتھ پاور کلب، ذیشان کلب اور رائل پلیئرز شامل ہیں ان ٹیموں کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 12:44:07