قومی خواتین ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

بدھ 7 اکتوبر 2015 12:44

قومی خواتین ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

اسلام آباد ۔07 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) قومی خواتین ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے سوئمنگ پول میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید اختر نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے خواتین شرکت کر رہی ہیں اور یہ چیمپئن شپ 11 اکتوبر تک جاری رہے گی، چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 12:44:09