بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے بعد وطن واپس لوٹ گئی

بدھ 7 اکتوبر 2015 12:49

بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے بعد وطن واپس لوٹ گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد بنگلہ دیشی ویمن ٹیم وطن واپس لوٹ گئی، بنگلہ دیشی ٹیم کو دورے کے دوران چاروں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم بدھ کو الصبح کراچی سے نجی پرواز کے ذریعے وطن روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے دوران بنگلہ دیشی ویمن ٹیم اور پاکستانی ٹیم کے درمیان دو ٹی ٹوینٹی اور دو ون ڈے میچز کھیلے گئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کے عمدہ کارکردگی کے باعث مہمان ٹیم کو دونوں فارمیٹ کی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مہمان ٹیم کے دورے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامان کئے گئے تھے -بدھ کو الصبح سخت سیکیورٹی میں جناح انٹرنینشل ائیرپورٹ پہنچایا گیا جہاں سے مہمان ٹیم وطن واپس لوٹ گئی۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 12:49:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :