ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی 12رکنی جنرل باڈی کا اجلاس کل ہوگا

بدھ 7 اکتوبر 2015 12:49

ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی 12رکنی جنرل باڈی کا اجلاس کل ہوگا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی 12رکنی جنرل باڈی کا اجلاس کل جمعرات کو ایل آرسی اے میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت صدر لاہور ریجن خواجہ ندیم احمد کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں محمد شعیب ڈار، میاں محمد مبین، شاہ ریز عبداللہ روکڑی، احمد ایاز خان، غلام عباس، مسعود انور، محمد نصیر شہزاد، عمر فاروق، سردار نوشاد احمد، نواب منصور حیات خان اور میاں محمد اسلم شامل ہیں ۔اجلاس میں پی سی بی کے منظور شدہ ریجنل ماڈل، زونل اور کلب کے آئین پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ریجنل ماڈل آئین کی روشنی میں دیگر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں ۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 12:49:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :