کامن ویلتھ چیمپئن شپ ، بھارت نے پاکستانی ویٹ لفٹنگ ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے

بدھ 7 اکتوبر 2015 14:33

کامن ویلتھ چیمپئن شپ ، بھارت نے پاکستانی ویٹ لفٹنگ ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار7اکتوبر۔2015ء ) بھارت نے کامن ویلتھ چیمپئن شپ کے لیے قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کو ویزے جاری کر دیے ہیں ، فنڈز کی کمی کی وجہ سے پاکستان کا مختصر دستہ ایونٹ میں شرکت کرے گا ۔

(جاری ہے)

کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھارت نے پاکستان کے سترہ کھلاڑیوں کو ویزے جار ی کر دیے ایونٹ کا انعقاد گیارہ سے سولہ ستمبر تک ہو گا ۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق چیمپئن شپ میں تمام کھلاڑی شرکت نہیں کر سکیں گے ۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے پانچ سے چھ ویٹ لفٹرز کو ایونٹ کے لیے بھارت بھیجا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 14:33:46