چیف آف ایئر سٹاف سکواش چمپئن شپ مصر کے محمد ابو الغر نے جیت لی

بدھ 7 اکتوبر 2015 14:37

چیف آف ایئر سٹاف سکواش چمپئن شپ مصر کے محمد ابو الغر نے جیت لی

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار7اکتوبر۔2015ء ) چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل اسکواش چمپئن شپ میں مصر کے محمد ابو الغر نے عمر عبد المغید کو تین کے مقابلے میں دو سیٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چمپئن شپ کا فائنل میلہ اسلام آباد کے مصحف اسکواش کمپلکس میں سجا ، فیصلہ کن میچ دفاعی چمپئن عمر عبد المغید اور محمد ابو الغر کے درمیان کھیلا گیا ، سنسنی خیز مقابلے میں دفاعی چمپئن کو تین کے مقابلے میں دو سیٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، ٹائٹل اپنے نام کرنے والے محمد ابو الغر نے میچ کے دوسرے سیٹ کو انتہائی اہم قرار دیا اور اپنی اس جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے ۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 14:37:38