جنوبی سوڈان کو اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے موریطانیہ کا چیلنج درپیش

بدھ 7 اکتوبر 2015 14:56

جنوبی سوڈان کو اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے موریطانیہ کا چیلنج درپیش

جبوتی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)جنوبی سوڈان کی فٹ بال ٹیم بدھ کو اپنے پہلے ورلڈ کپ کوالیفائر میں موریطانیہ کا سامنا کرے گا جیت کی صورت میں پہلی دفعہ ورلڈ کپ فٹبال کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلے گا جنوبی سوڈان اپنی آزادی کے ایک سال بعد یعنی سنہ 2012 سے بین الاقوامی فٹ بال سے وابستہ ہے اور یہ جنوبی سوڈان کی ٹیم کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

پانچ ستمبر کو کھیلے گئے افریقہ کپ آف نیشنز 2017 کے کوالیفائنگ میچ میں ایکواٹوریل گنی کو 0-1 سے شکست دینے کے بعد جنوبی سوڈان کی ٹیم کافی پرجوش ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی سوڈان کی فٹ بال ٹیم کے کپتان رچرڈ جسٹن لاڈو نے کہا ہے کہ ’ہم مکمل طور پر تیار ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور ہم حیرت انگیز کھیل پیش کرسکتے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے کوچ سونگی جیا لی نے کھیل کا ایسا ایک انداز تشکیل دیا ہے جو دفاعی نظم وضبط اور جوابی حملوں پر مبنی ہے۔

اور میرا خیال ہے کہ اس کی بدولت ہم دوسری ٹیم کا کچھ نقصان کرسکتے ہیں۔ بہت سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ہمیں جیتنے کی ضرورت ہے اور ہم جیتیں گے۔‘تاہم فیفا رینکنگ میں موریتانیہ جنوبی سوڈان سے 55 درجے اوپر ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ کھیل پر اپنی اجارہ داری برقرار رکھیں گے۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 14:56:37