ٹوورازم کارپوریشن کے زیراہتمام ٹورڈی گلیات قومی سائیکل ریس 13اکتوبر کو منعقد ہو گی

بدھ 7 اکتوبر 2015 15:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون اور خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹوورڈی گلیات نیشنل سائیکلنگ ریس 13اکتوبر کو منعقد ہو گی جو کہ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس سے براستہ ایبٹ آباد اور پھر ایبٹ آباد سے نتھیاگلی پر اختتام پذیر ہو گئی ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا میں منیجنگ ڈائریکٹر مشتا ق احمد خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹوورڈی گلیات سائیکل ریس کو حتمی شکل دی گئی اور تمام تر تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محمد طارق ، ڈپٹی سیکرٹری عادل صافی ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس میاں عادل اقبال ، ایس او حسیب خان ، ایڈوائزر ٹوورازم ڈاکٹر محمد علی جان ، جنرل منیجر ایونٹس محمد علی سید ، سیکرٹری خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن طیفورذرین سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سائیکلنگ ریس میں ملک بھر سے 100سائیکلسٹ شرکت کرینگے جس کا افتتاح اسلام آباد سے 13اکتوبر کو صبح دس بجے کیا جائے گا جبکہ اختتامی تقریب نتھیالی گلی میں 14اکتوبر کو منعقد ہو گی ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کھیل وسیاحت امجد آفریدی ، منسٹر بین الصوبائی کوآرڈینیشن ریاض حسین پیرزادہ ، سیکرٹری کھیل ، سیاحت و آثار قدیمہ اعظم خان شرکت کرینگے ۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 15:07:13