فاٹا کرکٹ ریجن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 16:56

فاٹا کرکٹ ریجن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) فاٹا ریجن نے کراچی ریجن کو شکست دیکر تاریخ میں پہلی مرتبہ قائداعظم ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں پر فاٹا کامقابلہ پاکستان کے بہترین سات ریجن کے خلاف ہوگا، فاٹا کرکٹ ریجن کے چیئر مین شاہد خان شنواری صدر نورالحق بلوچ نے فاٹا کی اس تاریخی کامیابی کوپورے قبائل نوجوانون کیلئے خوش آئند قراردیا ،پشاور میں منعقدہ قائداعظم ٹرافی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخر میں میچ میں فاٹا ریجن نے کراچی ریجن کو نو وکٹ سے شکست دی فاٹا ریجن نے پہلے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے جس میں آصف آفریدی 105 ،فواد 50 اور ریحان آفریدی 78 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے کراچی کی ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز جبکہ دوسری اننگز میں 272 رنز بناسکی جس کو فاٹا ریجن کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر دوسری اننگز میں پورا کردیا ۔

(جاری ہے)

فاٹا نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کراچی کے علاوہ فیصل آباد ریجن کو دس وکٹس اور ایبٹ آباد ریجن کو نو وکٹس سے شکست دیکر نہ صرف فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا بلکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے ٹاپ ایٹ ٹیموں میں بھی جگہ بنالی ، فاٹا ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین شاہد خا شنواری اور صدر نورالحق بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے نوجوانوں میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے یہی وجہ ہے کہ انٹر ریجن انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی فاٹا کے کھلاڑیوں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی اس کے علاوہ پاکستان انڈر19 میں بھی فاٹا کے تین کھلاڑی شامل ہیں جن میں عمر برکی ، حیات عالم اور سمین گل جبکہ انڈر 16 میں فاٹا کا شہریار پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں جو کہ فاٹا کیلئے باعث فخر کا مقام ہے۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 16:56:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :