فرنٹیئر فاؤنڈیشن لائنز کرکٹ کلب کی کابینہ اور کھلاڑیوں کا اعلان

بدھ 7 اکتوبر 2015 16:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) فرنٹیئر فاؤنڈیشن لائنز کرکٹ کلب نے پشاورڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق صاحبزادہ محمد حلیم صدر ، شہزاد احمد شاہ سیکرٹری قاسم جان منیجر اور منتظر شاہ فنانس سیکرٹری منتخب جبکہ کھلاڑیوں میں ہمایون خان ،عامر ناصر،غیاسی ، عابد رضا، شہزاد احمد شاہ ، آفتاب حسین ، عمر فاروق ، عدنان جمال نورزمان ، فاروق خان ، عمر عالم ، فرید خان ، اویس خان ، اور نوید شامل ہیں جبکہ کپتانی کے فرائض منتظر شاہ ادا کرینگے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد حلیم نے نے کہا کہ ٹیم نے بہت کم عرصے میں بہت بڑا مقام حاصل کیا ہے پچھلے ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں 112 کلبوں میں ٹاپ 16 تک رسائی حاصل کی ۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ مزید محنت اور لگن سے اس ٹورنامنٹ میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرے۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 16:57:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :