آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں جمعہ کو آمنے سامنے ہوں گی

بدھ 7 اکتوبر 2015 17:49

آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں جمعہ کو  آمنے سامنے ہوں گی

ہرارے ۔07 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) آئرلینڈ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ جان بریسویل نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز دلچسپ ہوگی، زمبابوے کی ٹیم اس وقت بہترین کرکٹ کھیل رہی اور امید ہے کہ یہ سیریز کانٹے دار ہوگی۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ(کل) جمعہ کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 11 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل واحد چار روزہ میچ 17 سے 20 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 17:49:38