پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ کا پہلا امتحان شروع

سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی جونئیر ہاکی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی ٹورنامنٹ 11 اکتوبر سے شروع ہو گا،پاکستان کا ٹکراو پہلے ہی دن روایتی حریف بھارت کیساتھ ہو گا

بدھ 7 اکتوبر 2015 18:33

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ کا پہلا امتحان شروع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ کا پہلا امتحان شروع ، سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم ملائیشیا پہنچ گی، ٹورنامنٹ 11 اکتوبر سے شروع ہو گا۔پاکستان ٹیم کا ٹکراو پہلے ہی دن روایتی حریف بھارت کیساتھ ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی انتظامیہ کا پہلا امتحان شروع ہو گیا، سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم گزشتہ روز ملائیشیا روانہ ہو گئی ،قبل ازیں ایونٹ کی تیاری کیلئیقومی جونیئرہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ اسلام آباد میں ختم ہوگیا۔

جوہر بارو میں سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ 11 اکتوبر سے شروع ہو گا۔پاکستان ٹیم کا ٹکراو پہلے ہی دن روایتی حریف بھارت کیساتھ ہو گا جبکہ 12 اکتوبر کو آسٹریلیا ، 14 کو ارجنٹینا ، 15 کو انگلینڈ اور 17 اکتوبر کو ملائیشیاسے مقابلہ ہے۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 18:33:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :