پاکستانی سپر سٹارز امریکہ میں ہونے والی آل سٹار کرکٹ لیگ میں ان ایکشن ہوں گے

وسیم اکرم ،ثقلین مشتاق، معین خان اور شعیب اختر شامل ، شین وارن اور سچن ٹنڈولکر ٹیموں کے کپتان مقرر آل اسٹار الیون کے میچز 7،11 اور 14 نومبر کو نیویارک، ہوسٹن اور لاس اینجلس میں منعقد ہونگے

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:51

پاکستانی سپر سٹارز امریکہ میں ہونے والی آل سٹار کرکٹ لیگ میں ان ایکشن ہوں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ماضی کے سپر سٹارز وسیم اکرم ،ثقلین مشتاق، معین خان اور شعیب اختر امریکہ میں ہونے والی آل سٹار کرکٹ لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔امریکہ میں ہونے والی آل سٹار لیگ میں ایک ٹیم کی قیادت آسٹریلیا کے شین وارن اور دوسری ٹیم کی قیادت بھارت کے سچن ٹنڈولکر کریں گے۔ پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی سوئنگ باولنگ سے مداحوں کو ایک بار پھر مسحور کریں گے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی لیگ انتظامیہ کیساتھ معاہدہ کیا ہے۔ آف سپن باولنگ کو بام عروج پر پہنچانے والے ثقلین مشتاق کی گھومتی گیندیں بھی دیکھنے کو ملیں گی سابق وکٹ کیپر معین خان ایک بار پھر وکٹوں کے پیچھے نظر آئیں گے۔ سیریز کے دوران دنیائے کرکٹ کے چھبیس نامور کرکٹرز جلوہ گر ہونگے۔ آل اسٹار الیون کے میچز سات گیارہ اور چودہ نومبر کو نیویارک، ہوسٹن اور لاس اینجلس میں منعقد ہونگے۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 22:51:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :