چائنا اوپن ٹینس ،جوکووچ اورنڈال اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے ر اؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

جوکووچ نے سائمن بولیلی کو 6-1،6-1اور نڈال نے چین کے ووڈی کو 6-4،6-4سے مات دی

بدھ 7 اکتوبر 2015 22:53

چائنا اوپن ٹینس ،جوکووچ اورنڈال اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے ر اؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) عالمی نمبرایک نوواک جوکووچ اوررافیل نڈال چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے، ٹاپ سیڈ اسٹینی سلاس واورنکا نیجاپان اوپن میں ابتدائی رکاوٹ عبورکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں جاری چائنا اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں دفاعی چیمپیئن سربیا کے نوواک جوکووچ نے اٹلی کے سائمن بولیلی کواسٹریٹ سیٹس میں مات دی،جوکووچ نے حریف کوصرف72منٹ میں 6-1 اور 6-1 کے سکورسے زیرکیا،تھرڈ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال کوچین کے ووڈی کیخلاف فتح کیلئے جدوجہد کرنا پڑی، نڈال نے6-4اور6-4سے کامیابی حاصل کی،سوئٹزرلینڈ کے اسٹینی سلاس واورنکا جاپان اوپن میں پہلی آزمائش میں کامیاب رہے، سوئس کھلاڑی نے پہلے راؤنڈ میں چیک ری پبلک کے راڈک اسٹیپنک کوزیرکیا۔

واورنکا کی فتح کا اسکورسات پانچ اورچھ تین رہا، سوئس اسٹاردوسرے راؤنڈ میں جاپان کے تاسوما ایتوکے مدمقابل آئیں گے۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 22:53:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :