وزیر خزانہ سے نجم سیٹھی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد کی ملاقات ،کئی ٹیکسوں سمیت پی سی بی کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا ، حکومت سے مسائل کے حل کیلئے تعاون کی درخواست

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے نجم سیٹھی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد نے ملاقات کی اور ان سے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بات چیت کی اور انہیں کئی ٹیکسوں سمیت پی سی بی کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور حکومت سے درخواست کی کہ وہ ان مسائل کے حل کیلئے تعاون کرے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے نجم سیٹھی کی سربراہی میں پاکستاان کرکٹ بورڈ کے وفد نے ملاقات کی۔ جس دوران نجم سیٹھی نے وزیر خزانہ کو پی سی بی کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات خصوصی طور پر متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سپر لیگ بڑی تعداد میں بین الاقوامی سٹارز کو اپنی طرف راغب کرے گی اور اس سے پاکستان میں کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا،نجم سیٹھی نے وزیر خزانہ کو کئی ٹیکسوں سمیت پی سی بی کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور حکومت سے درخواست کی کہ وہ ان مسائل کے حل کیلئے تعاون کرے۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 23:50:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :