انگلینڈ سیریز ، پی سی بی نے کیوریٹرز کو سپن پچز بنانے کی ہدایت دیدی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:06

انگلینڈ سیریز ، پی سی بی نے کیوریٹرز کو سپن پچز بنانے کی ہدایت دیدی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار8اکتوبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات کے تین گراؤنڈز کے کیوریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی سپنرز کیلیے سازگار وکٹیں بنائیں ۔ ابوظبی ، دبئی اور شارجہ ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کریں گے ۔

(جاری ہے)

2012ء میں اسی گراؤنڈ میں پاکستان نے اس وقت کی عالمی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ کو 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم کے کیوریٹر بھارتی، دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے نیوزی لینڈ اور شارجہ کے چیف کیو ریٹر پاکستانی ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماضی کے برعکس موجودہ سیریز کے لئے اس بار اپنے کیوریٹرز آغا زاہد اور حاجی بشیر کو امارات بھیجنے سے گریز کیا ہے ۔ پی سی بی چیئر مین شہریار خان نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم ہوم ایڈوانٹیج حاصل کرنا چاہتی ہے ۔

وقت اشاعت : 08/10/2015 - 17:06:15