پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کرکٹ سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:58

لاہور۔8 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اورانگلینڈ کے مابین یو اے ای میں ہونے والی کرکٹ سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان، ہائر کمپنی کے سی او او جاوید آفریدی ، ڈائریکٹر برائیٹو پینٹس خواجہ عاطف ریاض ، جنید جمشید کے عدیل اختر اور یو بی ایل کے علی حبیب اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے چیئرمین شہر یار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز بہت اہم ہے اور امید ہے کہ وہ ایک کامیاب سیریز ہوگی اور پاکستان کی ٹیم بہتر پرفارم کرے گی۔ انہوں نے اسپانسر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ویمن کرکٹ کو بھی سپورٹ کریں۔ قومی ویمن ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کررہی ہے۔ہائر کمپنی کے سی او او جاوید آفریدی نے کہاکہ وہ گزشتہ چار سال سے پاکستان کی کرکٹ کو اسپانسر کررہے ہیں اور اب ہاکی سپر لیگ کو اسپانسر کرنے کے لئے پی ایچ ایف کے حکام سے بات چیت جاری ہے اور شائقین ہاکی جلد ہی اس سلسلہ میں خوش خبری سنیں گے ۔

وقت اشاعت : 08/10/2015 - 17:58:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :