چائنا اوپن ٹینس،رافیل نڈال اورڈیوڈ فیرر نے تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

نڈال نے کینیڈا کے واسک کو 7-6 ،6-4 اور ڈیوڈ فیرر نے چیک ری پبلک کے لوکاس کو7-6 ،6-2زیر کیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:23

چائنا اوپن ٹینس،رافیل نڈال اورڈیوڈ فیرر نے تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) اسپین کے رافیل نڈال اورڈیوڈ فیررچائنا اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے، ٹاپ سیڈ اسٹینی سلاس واورنکا اورکینیشیکوری نے جاپان اوپن کے تیسرے مرحلے میں جگہ پکی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں جاری چائنا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں تھرڈ سیڈ رافیل نڈال نے کینیڈا کے واسک پوسپیسل کواسٹریٹ سیٹس میں 7-6 اور6-4سے مات دی،سیکنڈ سیڈ ٹوماس برڈچ کوپہلے ہی راؤنڈ میں یوراگوئے کے پابلوکوئیواس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، کوئیواس نے ایک گھنٹے چھیالیس منٹ کے مقابلے کے بعد 6-4اور6-4کے اسکورسے فتح سمیٹی،فورتھ سیڈ ڈیوڈ فیرر،چیک ری پبلک کے لوکاس روسول کو7-6 اور6-2سے زیرکرکے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے، ٹوکیومیں جاری جاپان اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ اسٹینی سلاس واورنکا نے جاپان کے تاتسوما ایتوکیخلاف 6-3، 2-6 اور6-4سے فتح سمیٹتے ہوئے اگلے مرحلے میں قدم رکھ دئیے،سیکنڈ سیڈ جاپان کے کائی نیشیکوری امریکا کے سیم کیوری کو7-6 اور6-3 سے مات دی۔

وقت اشاعت : 08/10/2015 - 19:23:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :