پاکستان کرکٹ بورڈ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا بھی نادہندہ نکلا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:17

پاکستان کرکٹ بورڈ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا بھی نادہندہ نکلا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9اکتوبر۔2015ء ) کروڑوں کی سپر لیگ کروانے والا پاکستان کر کٹ بورڈ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا نادہندہ نکلا ، نیشنل سٹیڈیم کراچی کا پانی 21 ستمبر سے بند ہونے کے باعث سٹیڈیم کی گھاس بھی جل گئی ہے مگر کسی کو کوئی فکر نہیں ہے . تفصیلات کےمطابق واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا کہنا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم پر لاکھوں روپے کے واجبات کے علاوہ وہاں غیر قانونی کنکشنز بھی لگائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

معاملات صحیح ہونے کے بعد سٹیڈیم کا پانی کھولا جائے گا ،دوسری جانب نیشنل سٹیڈیم کے جنرل مینجر نے واٹر بورڈ کے تمام الزامات کی تردید کردی ۔ واضح رہے کہ گراؤنڈ میں قائد اعظم ٹرافی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میچز کھیلے جارہے ہیں مگر پانی کی عدم فراہمی کے سبب نیشنل سٹیڈیم کی سر سبز گھاس جلنا شروع ہو گئی ہے جس کی پروا کیے بغیر پی سی بی کی ساری توجہ غیر ملکی ٹیموں کو دورہ پاکستان کے لیے راضی کرنے پر ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا بھی نادہندہ نکلا
وقت اشاعت : 09/10/2015 - 15:17:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :