ٹورآف ابوظبی سائیکل ریس کا ابتدائی مرحلہ آندرے گارڈینی کے نام

جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:19

ٹورآف ابوظبی سائیکل ریس کا ابتدائی مرحلہ آندرے گارڈینی کے نام

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) اٹلی کے آندرے گارڈینی نے ٹورآف ابوظبی سائیکل ریس کا ابتدائی مرحلہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

قصرالسراب سے مدینتہ زاید تک ریس کا پہلے مرحلے کوشدید گرمی کے باعث ایک سوانسٹھ کلومیٹرتک محدود کردیا گیا، فائنل اسپرنٹ میں ورلڈ چیمپیئن پیٹرسگان آگے نکل گئے لیکن ان کی برتری زیادہ دیرتک قائم نہ رہ سکی،اٹلی کے آندرے گارڈینی نے سگان کواوورٹیک کیا، ٹام بونین اورڈینئیل بیناتی کوپیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبورکرلی، اٹالین سائیکلسٹ نے مقررہ فاصلہ چارگھنٹے اکیس منٹ گیارہ سیکنڈزمیں طے کیا،ٹام بونین نے دوسری اوربیناتی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پیٹرسگان دس سیکنڈزکے فرق سے پندرہویں نمبرپررہے، چارمرحلوں پرمشتمل ریس اتوارکواختتام پذیرہوگی۔

وقت اشاعت : 09/10/2015 - 15:19:17