سلمان بٹ اور محمد آصف کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ،واپڈا سے معاہدہ کرلیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:43

سلمان بٹ اور محمد آصف کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ،واپڈا سے معاہدہ کرلیا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9اکتوبر۔2015ء ) سپاٹ فکسنگ کے سزا یافتہ پاکستانی کرکٹرزسلمان بٹ اور محمد آصف نے ڈومیسٹک ٹیم واپڈا سے معاہدہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو گزشتہ ماہ سے کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کی فوری طور پر ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلنے سے روکتے ہوئے بحالی پروگرام مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن اب دونوں کھلاڑیوں نے واپڈا سے معاہدہ کرنے کی تصدیق کی ہے ۔

سابق سلمان بٹ نے کہا کہ انہیں واپڈا نے اچھی آفر کی ہے اور وہ اسے قبول کریں گے کیونکہ انہیں اس وقت کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے ۔ سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے بھی کہا کہ ان کا واپڈا سے معاہدہ ہوگیا ہے اور اب ان کی توجہ مکمل طور پر کرکٹ پر مرکوز ہے اور ماضی میں جو ہوا وہ اسے بھلا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 09/10/2015 - 16:43:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :