انڈر 18 سنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے عبدالرحیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:54

انڈر 18 سنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے عبدالرحیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9اکتوبر۔2015ء ) پاکستان کے عبدالرحیم نے انڈر 18 اسنوکر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔ انڈر 18 اسنوکر ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں قومی پلیئر عبدالرحیم کا مقابلہ ایران کے ارمان آتش سخن سے ہوا۔

(جاری ہے)

عبدالرحیم نے حریف کیوئسٹ کو مات دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ۔ قومی کیوئسٹ نے میچ میں چار صفر سے کامیابی سمیٹی ۔

وقت اشاعت : 09/10/2015 - 16:54:25