پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ 13سے شروع ہوگا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:07

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ 13سے شروع ہوگا

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم تین ٹیسٹ ، چار ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلیں گی۔ انگلش ٹیم ایلسٹرکک کی قیادت میں پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے متحدہ عرب امارات میں پہنچ گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 22 اکتوبر سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ یکم نومبر شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چار ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 نومبر کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 13 نومبر کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، تیسرا ون ڈے میچ 17 نومبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری میچ 20 نومبر دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 27 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 30 نومبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا-

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 12:07:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :