ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:08

ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ کل11 اکتوبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب ، سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ منیجرز میٹنگ 10 اکتوبر کو سہ پہر تین بجے ہوگی جس میں ایشین سٹائل کبڈی کے نئے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور چیمپئن شپ کے ڈراز کو آخری شکل دی جائے گی۔ چیمپئن شپ کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 12:08:28