شین وارن برطانوی بلے بازوں کو پاکستانی سپنر سے بچانے میدان میں آگئے، انگلش بورڈ کو کوچنگ کی پیشکش

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:39

شین وارن برطانوی بلے بازوں کو پاکستانی سپنر سے بچانے میدان میں آگئے، انگلش بورڈ کو کوچنگ کی پیشکش

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) سابق آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن پاکستانی سپنرز سے انگلش ٹیم کو بچانے کیلئے میدان میں آگئے، دنیا کے بہترین لیگ سپنر نے انگلش بورڈ کو کوچنگ کی پیشکش کردی ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ پاکستان کے سپن اٹیک سے نہ گھبرائے، شین وارن نے انگلش ٹیم کو مشورے دے دیئے، شین وارن نے انگلش بورڈ کو سپنرز کی کوچنگ کی پیشکش کردی ۔ دنیا کے خطرناک لیگ سپنر کو انگلش بولر عادل راشد میں سپارک نظر آتا ہے، وارن نے معین علی کو بھی پاکستان کیلئے مسئلہ بنانے کا ارادہ ظاہر کردیا ۔ امریکا میں موجود شین وارن موقع ملنے پر ماسٹر لیگ اور امریکا میں شیڈول سابق کرکٹرز کی ٹی 20 سیریز بھی چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 12:39:49