سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کامیاب”ڈب سمیش“ ڈیبیو

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 13:51

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کامیاب”ڈب سمیش“ ڈیبیو

کلکتہ (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار10اکتوبر۔2015ء ) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کرکٹ اور پھر کمنٹری کے بعد کامیاب ڈب سمیش ڈیبیو بھی کر ڈالا ہے ۔

(جاری ہے)

8 اکتوبر کو جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہو جانے کے دوران فارغ وقت میں بھارتی ٹی وی کے میزبان جتن سپرو نے سابق قومی کپتان وسیم اکرم کی ڈب سمیش ویڈیو ریکارڈ کی جس میں انہوں نے مشہور بھارتی فلم اگنی پتھ میں لیجنڈری اداکار ایمتابھ بچن کے ڈائیلاگز ”پورا نام وجے دینا ناتھ چوہان، باپ کا نام دینا ناتھ چوہان“ کی بھرپور ادئیگی کی ۔

جتن سپرواس ڈب سمیش ویڈیو کو بہت جلد اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بھی اپ لوڈ کریں گے ۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 13:51:52