پی سی بی لیگل بولنگ ریویو کمیٹی پرسوں بلال آصف کے ایکشن کا جائزہ لے گی

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 14:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) آف اسپنر بلال آصف کے بولنگ ایکشن کا جائزہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی لیگل بولنگ ریویو کمیٹی (پیر کو) لے گی جس کے بعد ان کے بائیو میکنک ٹیسٹ کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بلال آصف نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس میں ان کی ان کی آف اسپن اور کیرم بال زمبابوین بیٹسمینوں کو سمجھ نہ آئی۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر امپائرز نے بلال آصف کا بولنگ ایکشن میچ ریفری کو رپورٹ کیا۔ویڈیو دیکھنے کے بعد بلال آصف کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی الیگل بولنگ ریویو کمیٹی بلال آصف کا ایکشن کا جائزہ کل پیر کو لے گی جس کے بعد ان کا بائیو میکنک ٹیسٹ کروایا جائیگا۔امکان ہے بلا ل آصف کا ٹیسٹ 19 یا 20 اکتوبر کو ہوگا۔پی سی بی چنئی اور لافبرو میں یہ ٹیسٹ کروانے کا ارادہ رکھتاہے۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 14:08:21