سلطان آف جوہرکپ جونیئر ہاکی ٹور نامنٹ کا کل سے آغازہوگا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 14:18

سلطان آف جوہرکپ جونیئر ہاکی ٹور نامنٹ کا کل سے آغازہوگا

جوہربارو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) سلطان آف جوہرکپ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے ملائیشیا میں ہورہا ہے، قومی ٹیم افتتاحی روز روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی۔سلطان آف جوہرکپ کا پانچواں ایڈیشن گیارہ سے اٹھارہ اکتوبر تک تامن دایا ہاکی اسٹیڈیم جوہربارو میں کھیلا جائے گا، جس میں چھ ممالک کی جونئیر ٹیمیں ان ایکشن ہونگی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں میزبان ملائیشیا کے علاوہ، دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان، ارجنٹائن، آسٹریلیا اوربرطانیہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔افتتاحی روزتین میچز کھیلے جائیں گے۔ لیکن سب سے بڑا مقابلہ روائیتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا،قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ بارہ اکتوبرکوآسٹریلیا، تیسرا چودہ، اکتوبرکوبرطانیہ، چوتھا پندرہ اکتوبرکوارجنٹائن اورپانچواں میچ سترہ اکتوبرکوملائیشیا کیخلاف کھیلے گی۔ٹاپ دوٹیموں کے درمیان فائنل اٹھارہ اکتوبر کو ہوگا۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 14:18:05