سلیکٹرز دھونی کی بحیثیت کپتان ٹیم میں شمولیت پر نظرثانی کریں: اجیت اگرکر

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 15:37

سلیکٹرز دھونی کی بحیثیت کپتان ٹیم میں شمولیت پر نظرثانی کریں: اجیت اگرکر

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار10اکتوبر۔2015ء ) سابق ہندوستانی فاسٹ باولر اجیت اگاکر نے ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ ٹیم کے قائد مہندرا سنگھ دھونی کی بحیثیت کھلاڑی ٹیم میں شمولیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے سلیکٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے ٹیم میں کردار کا از سرنو جائزہ لیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز کو دھونی کے ٹیم میں بحیثیت کپتان نہیں بلکہ بحیثیت کھلاڑی کردارپر غور کرنا ہو گا کہ وہ کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع نہیں کہ دھونی کو قیادت سے ہٹانے کی بات کی گئی ہو بلکہ اس سے قبل ورلڈ کپ 2015ء کے سیمی فائنل میں ہندوستانی ٹیم کی شکست کے بعد دھونی کا قیادت سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا . اگرکر نے کہا کہ دھونی ہندوستان کے بہترین کھلاڑی رہے ہیں لیکن ہم انہیں پر بوجھ بنتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتے، ہم چاہتے وہ زیادہ بہتر کارکردگی دکھائیں ۔ انہیں بار بار ناکامیوں کے باوجود صرف اس بنیاد پر ٹیم میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا کہ ماضی میں وہ ٹیم کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیتے رہے ہیں ۔ سابق فاسٹ باولر نے کہا کہ اس موقع پر سلیکٹرز کو جنوبی افریقہ سے ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد دھونی کی جگہ ویرات کوہلی کو کپتان مقرر کرنے کا مشورہ دیا ۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 15:37:17