ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینا پی سی بی کا احسان : محمد عامر

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 15:43

ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینا پی سی بی کا احسان : محمد عامر

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار10اکتوبر۔2015ء ) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ قومی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینا پاکستان کرکٹ بورڈ کا احسان ہے ۔ پرانی فارم اور ردھم واپس لانے کے لئے بہت محنت کر رہاہوں اگر انگلینڈ کے خلاف موقع ملا تو اس غلطی کا ازالہ کردوں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سوئی گیس کی جانب سے اب تک تین میچوں میں27وکٹیں لے چکا ہوں اور چاہتاہوں کہ اس کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں ۔اس ضمن میں پی سی بی کا احسان ہے کہ اس نے مجھے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی ہے رفتہ رفتہ پرانی فارم بحال ہو رہی ہے اور بالنگ میں ردھم بھی آرہا ہے اس پرفارمنس کو برقرار رکھنے کے لئے سخت محنت کر رہا ہوں ۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 15:43:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :