پشاور، انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ آباسین اورکزئی کرکٹ کلب کی کامیابی

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 16:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ پشاور انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں آباسین کرکٹ کلب نے میاں داد لوئرز جبکہ اورکزئی کلب نے ہیواک کلب کو شکست دیدی ، جمخانہ گراؤنڈ پر منعقدہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں آباسین کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 99 رنز بنائے جس میں ربنواز 40 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، میاں داد کلب کی طرف سے جواد اور میراج گل نے دو د و کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جواب میں میاں داد کلب کی ٹیم بھی 99 کے سکور پر آل آؤٹ ہوگئی جس میں داؤد 31 میراج گل 19 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ آباسین کلب کی طرف سے شہزاد اور عثمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ آباسین کلب کو بہترین اوریج پر فاتح قرار دیا گیا۔ دوسرا میچ میں اورکزئی کلب نے ہیواک کلب کو 108 رنز سے شکست دی اورکزئی کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 164 رنز بنائے جس میں صدیق42 اور طارق 40 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، ہیواک کلب کی جانب سے مرتضیٰ نے تین اور محمد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں ہیواک کلب کی ٹیم 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ اورکزئی کلب کی جانب سے طارق ، وسیم اور بشیر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 16:26:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :