پشاور، ایم آئی سی اے کے زیر اہتمام ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ٹرائلز کا انعقاد

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 16:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء)ملک انٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی صوبے کے مضافاتی علاقوں میں ٹیلنٹ کے تلاش کیلئے ٹرائلز کا انعقاد اکتوبر اور نومبر میں منعقد کریگے ۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد صوبے میں موجود ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور ان مضافاتی علاقوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پلینگ رائٹس نہیں ملے ، ان خیالات کا اظہار پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر و ایم ڈی ملک انٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی ملک فرمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ لکی مروت، کرک، شبقدر، ٹل ، ہنگو، ملاکنڈ ، تحت بھائی ، لنڈی کوتل ، چترال میں انڈر17 ٹیمیں بنانے کیلئے ٹرائلز اکتوبر کے آخری اور نومبر کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگی ۔ جبکہ ان ٹیموں کے مابین ٹورنامنٹ دسمبر کے مہینے میں ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم اور جمخانہ گراؤنڈ پشاور میں منعقد ہوگا۔ ٹورنامنٹ کلر کٹ اور وائٹ بال پر کھیلا جائے گا۔ ٹرائلز فرسٹ کلاس کرکٹر اور پی سی بی کے لیول کوچز کے زیر نگرانی منعقد ہونگے ۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 16:30:04