چائنا اوپن ٹینس ،رافیل نڈال چائنا اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 16:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء )چین کے دارلحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں تھرڈ سیڈڈ کھلاڑی نے اٹلی کے فیبیو فوگیننی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔تفصیلات کے مطابق و سپینش سٹار رافیل نڈال چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں تھرڈ سیڈ رافیل نڈال اور اٹلی کے فیبیو فوگنینی مدمقابل ہوئے ، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ، رافیل نڈال نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر7-5 سے اپنے نام کیا، سپینش سٹار نے دوسرے سیٹ میں 6-3 سے کامیابی سمیٹی اور فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور ڈیوڈ فیرر آمنے سامنے ہونگے۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 16:31:19