چیئرمین واپڈا سلمان بٹ ، محمد آصف سے معاہدے کے دفاع کے لیے میدان میں کود پڑے

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 21:20

چیئرمین واپڈا سلمان بٹ ، محمد آصف سے معاہدے کے دفاع کے لیے میدان میں کود پڑے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار10اکتوبر۔2015ء ) سابق ڈومیسٹک کرکٹ چیمپئن واپڈا نے سلمان بٹ اور محمد آصف کی خدمات حاصل کرنے کا دفاع کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا کے چیئرمین ظفر محمود نے میڈیا کو بتایا کہ جیسے ہی انہیں سلمان بٹ اور محمد آصف کی دستیابی کا معلوم ہوا تو انہوں نے محکمہ کھیل سے ان کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کو کہا ۔

(جاری ہے)

ظفر محمود کا کہنا تھا کہ وہ سلمان اور آصف کو دوسرا موقع دیے جانے کے حق میں ہیں کیوں کہ ان کے خیال میں اپنے جرم کی سزا پانے والے ان سے کہیں بہتر ہیں جنہیں غلط کاموں کی سزا ہی نہیں ملا کرتی ہے ۔

لارڈز ٹیسٹ میں سپاٹ فکسنگ کرنے پر پانچ سال پابندی ختم ہونے کے بعد سلمان اور آصف ان دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت بحالی پروگرام مکمل کر رہے ہیں کیوں کہ پی سی بی نے گزشتہ مہینے دونوں کھلاڑیوں پر 28 فروری 2016ء تک بحالی پروگرام ختم ہونے سے پہلے فرسٹ کلاس اور عالمی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا ہے ۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 21:20:42