سعودی عرب :پروفیشنل ریسلنگ کا میدان

ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 22:27

سعودی عرب :پروفیشنل ریسلنگ کا میدان

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) سعودی عرب میں پروفیشنل ریسلنگ کا میدان سجاگیا ہے، جس میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں ،جدہ کے الجواہارا اسٹیڈیم میں جاری ہے مار کٹائی،سعودی عرب میں سجایا گیا ہے ریسلنگ ارینا جس میں مشہور زمانہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار ریسلر طاقت کے جوہر دکھا رہے ہیں،بلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار ورلڈ ٹور کے تحت مختلف ممالک کا سفر کرتے ہوئے جدہ آئے، جہاں لوگوں کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے کیلئے موجود ہے،ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ جون سینا کے علاوہ کین ، بگ شو، کرس جیریکو اور دیگر اسٹارز ایونٹ میں شریک ہیں، کشتی کایہ دنگل کل اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ `

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 22:27:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :