زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑکر بھی میانداد کی ہمسری نہیں کرسکتا، یونس

منگل 13 اکتوبر 2015 13:07

زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑکر بھی میانداد کی ہمسری نہیں کرسکتا، یونس

ابو ظبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) رواں برس سری لنکا سے سیریز میں مصباح الحق کی برق رفتاری کے سبب یونس خان سب سے زیادہ ٹیسٹ رنزکا پاکستانی ریکارڈ نہیں توڑپائے تھے، کپتان کی جارحانہ بیٹنگ نے تجربہ کار بیٹسمین کو سنگ میل عبور کرنے کیلیے انتظار پر مجبور کردیا تھا، تاہم اب منگل سے انگلینڈ کیخلاف شروع ٹیسٹ میں یونس یہ کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ رنز کی تعداد میں پیچھے چھٹ جانے کے باوجود جاوید میانداد کی ہمسری کا دعویٰ نہیں کرسکتا، سابق عظیم کرکٹر کروڑوں دلوں کی دھڑکن رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں تمام تر نظریں یونس خان پرلگی ہونگی جو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرسکتے ہیں۔سینئربیٹسمین 19رنزبنالیں تو یہ اہم سنگ میل عبور کرلیں گے، فی الوقت 8832رنزکے ساتھ جاوید میانداد پہلے، انضمام الحق 3 رنز کے فرق سے دوسرے جبکہ یونس خان( 8814) تیسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 30 سنچریوں کا ریکارڈ پہلے ہی ان کے قبضے میں ہے۔

وقت اشاعت : 13/10/2015 - 13:07:15