مائیکل وان کو پاکستانی سپنرز کا خوف ستانے لگا

منگل 13 اکتوبر 2015 13:37

مائیکل وان کو پاکستانی سپنرز کا خوف ستانے لگا

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کیخلاف سیریز سے پہلے ہی انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کو پاکستانی اسپنرز کا خوف ستانے لگا، انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف سیریز آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ سے بھی سخت اور مشکل ہوگی، برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان نے پاکستان کیخلاف سیریز کو سب سے مشکل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

مائیکل وان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی تین میچز کی ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ کا سامنا کرنے سے زیادہ مشکل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں تشویش ہے کہ انگلینڈ نے اتنے مشکل مقام پر سیریز کھیلنے سے پہلے مشکل میچ نہیں کھیلے اور پھر انگلش ٹیم کے پاس اسپن بولنگ کے شعبے میں تجربہ بھی نہیں ہے۔ مائیکل وان نے سوال اٹھایا کہ انگلینڈ کو سیریز کیلئے تھوڑا پہلے متحدہ عرب امارت آنا چاہئے تھا تاکہ پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بڑا اسکور کرنے کی بھرپور تیاری کی جاسکتی۔

وقت اشاعت : 13/10/2015 - 13:37:46