یقین نہیں آرہا کہ میں نے لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑا ہے ، یونس خان

منگل 13 اکتوبر 2015 23:51

یقین نہیں آرہا کہ میں نے لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑا ہے ، یونس خان

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13اکتوبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں نے ماضی کے لیجنڈبیٹسمین جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑاہے،اپنی کارکردگی سے ابھی بھی مطمئن نہیں،ٹیسٹ کیریئر میں10ہزار رنز کا ہدف عبور کرنا چاہتا ہوں۔وہ منگل کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں نے لیجنڈ جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑدیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی آ پ سے کبھی مطمئن نہیں ہوا کیو نکہ میں دس ہزا ر رنز بنا نا چاہتا ہوں،یونس خان کا کہنا ہے کہ جاوید میاں داد نے سکھایا تھا کہ ہر دن نیا ہوتا ہے،اسی سبق نے آج اس مقام پر پہنچا یا۔ یونس خان نے کہا کہ میں کبھی اپنے آپ سے مطمئن نہیں ہوا ، میری خواہش رہتی ہے کہ ہر نئی اننگ بھرپور طریقے سے کھیلوں اس لیے میں جتنے بھی زیادہ رنز بنا لوں کبھی مطمئن نہیں ہوا۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اس سریز کے بعد شاید ہی کبھی دو بارہ کھیلنے کا موقع ملے گا ،کیا ہی اچھا ہو کہ کچھ اور رنز کر کے مطمئن ہو جاؤں۔

وقت اشاعت : 13/10/2015 - 23:51:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :