جیفری بائیکاٹ نے محمد عامر کو بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور موقع دینے کی حمایت کردی
منگل 24 نومبر 2015 19:52
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء ) انگلینڈ کے سابق اوپننگ بلے باز جیفری بائیکاٹ نے محمد عامر کو بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور موقع دینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو نوجوان بالر محمد عامر کو اس کے ماضی کے باعث نہیں روکنا چاہیے۔ جیفری بائیکاٹ نے پاکستانی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں ہمیشہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتاہوں ، میچ فکسنگ اور سپاٹ فکسنگ کرکٹ کو نقصان پہنچاتے ہیں، ان کی پابندی لمبی ہوسکتی تھی لیکن وہ اپنی سزا پوری کر چکے ہیں۔
’’ایک دفعہ قانون کے مطابق اپنی سزا پوری کی ہو تو پھر معاشرے کو انہیں دوسرا موقع دینا چاہیے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی کو دوسرا موقع دیتے ہیں تو پھر کھیلنے کا بھرپور موقع دیں اور اگر ان کی کارکردگی معیار کے مطابق ہے تو انہیں پاکستان ٹیم میں بھی جگہ ملنی چاہیے ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا