پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم اور شہریار خان سے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ کی مالی امداد کا مطالبہ

بدھ 25 نومبر 2015 11:50

پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم اور شہریار خان سے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ کی مالی امداد کا مطالبہ

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل منظور علی عارف نے پی سی بی کے پیٹرن چیف ووزیر اعظم نواز شریف اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر وآرگنائزر طاہر شاہ کے علاج معالجے اور مالی امداد کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

منظور علی عارف نے کہا کہ طاہر شاہ ان دنوں سخت علیل ہیں اور انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ منظور علی عارف نے وزیر اعظم نواز شریف اور چیئرمین پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ طاہر شاہ کو علاج معالجے کی سہولیات کے ساتھ ان کی مالی امداد بھی کی جائے ۔

وقت اشاعت : 25/11/2015 - 11:50:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :