پاکستان ، نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

بدھ 25 نومبر 2015 12:00

پاکستان ، نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر- 2015ء) پاکستان کی کرکٹ ٹیم جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کر ے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی اور اس کے بعد ون ڈے میچز ہوں گے ۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری کو آکلینڈ ، دوسرا 17 جنوری کو ہیملٹن جب کہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز میں مدمقابل ہوں گی جس کا پہلا میچ 25 جنوری کو بیسن ریزرو ، دوسرا 28 جنوری کو نیپیئر جب کہ تیسرا اور آخری میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 25/11/2015 - 12:00:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :