الفیصل کلب سٹاف ویلفیئرآرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، شدیر خان

بدھ 25 نومبر 2015 12:23

الفیصل کلب سٹاف ویلفیئرآرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، شدیر خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء)الفیصل فٹ بال کلب اسلام آباد کے صدر محمد شدیر نے کہا ہے کہ الفیصل کلب سٹاف ویلفیئرآرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ،یہ ٹورنامنٹ 29نومبر کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائیگا افتتاحی میچ الفیصل کلب اور کرن کلب کی ٹیموں کے درمیان دن ڈھائی بجے کھیلا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں کھلاڑی بھر پور طریقے سے محنت کر رہے ہیں ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ افتتاحی میچ میں الفیصل کلب ہوم گراؤنڈ کا بھی فائدہ اٹھا سکتی ہے ، محمد شدیر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اکبر کلب ،مہران کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، الفیصل کلب، کرن کلب، ہما کلب، ذیشان کلب، غوری کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب،پونا کلب، القائم کلب، حیدری کلب، ینگسسٹرکلب، قائداعظم کلب، بولان کلب اور اسلام آباد کلب کی ٹیمیں شامل ہیں، جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا 12 دسمبر سے کوارٹر فائنل مقابلے شروع ہونگے جبکہ 19 دسمبر کو سیمی فائنل اور 20 دسمبر کو فائنل کھیلا جائے گا،

وقت اشاعت : 25/11/2015 - 12:23:16