شاہد آفریدی کی شمولیت سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو تقویت ملے گی ‘وہاب ریاض

بدھ 25 نومبر 2015 12:25

شاہد آفریدی کی شمولیت سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو تقویت ملے گی ‘وہاب ریاض

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باوٴلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کی شمولیت سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو تقویت ملے گی اور وہ انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ لے سکیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ باوٴلنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں باصلاحیت آفریدی ایک بڑے کھلاڑی ہیں ‘ اس فارمیٹ میں جب شاہد آفریدی جیسا پلیئر قیادت کرے تو ہمیں بڑی امید ہے کہ وہ اچھا کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو ون ڈے سیریز میں اچھا پرفارم نہ کرنے کا افسوس ہے تاہم انہیں یقین ہے کہ اگلے سال انڈیا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل انگلینڈ کے خلاف رواں ہفتے شروع ہونے والے اس ایک بڑے امتحان میں گرین شرٹس اچھا کھیلے گے۔انہوں نے کہاکہ ہم انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اس سے بہتر کھیل پیش کر سکتے تھے تاہم بدقسمتی سے ہم اتنا اچھا نہیں کھیلے جتنا حریف ٹیم نے پیش کیا۔انگلینڈ کے خلاف چارون ڈے میچوں میں صرف تین وکٹیں حاصل کرنے والے وہاب نے اپنی فارم کے متعلق کہا کہ سادہ فارمولہ کے تحت اچھی فاسٹ باوٴلنگ کی کوشش کرتے رہیں گے۔

وقت اشاعت : 25/11/2015 - 12:25:42